محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے فروری اور مارچ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو میں بھی دھند کا راج رہے گا۔
اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشیں شروع ہوں گی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔




















