Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات سے مری میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد،بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔