محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے، خیبر پختونخوا میں چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں رات دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے 31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہنے کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے تحت کل تک گلگت بلتستان، کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
27 سے 31 جنوری تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان جبکہ 30اور 31 جنوری کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔




















