Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور شہر میں بارش کی پیشگوئی  کردی ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ائیرکوالٹی انڈیکس195ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 405 ، شاہراہ قائداعظم میں 396، خانہ سلیم فرہنگ میں 324 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ماہرین نے شہریوں کوموسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کرنے کی ہدایت دیدی۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہر قائد میں مختلف علاقوں میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور کورنگی سمیت رات اور صبح سویرے  ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر آج شام ورات میں مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔