Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان

کراچی میں بارش کے بعد فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوگئی ہے جبکہ آج شام میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کے احساس میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 7 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہیں جبکہ 4 فروری تک شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، عایشہ منزل، گلشن معمار، ایم اے جناح روڈ، صدر، کلفٹن اور سی ویو میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

واضح رہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کے اثرات کراچی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم یکم فروری سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوگا، رواں سال کراچی میں سردی نہ ہونے کے برابر پڑی ہے جبکہ ملک بھر میں دسمبر میں 90 فیصد کم بارشیں ہوئی۔