کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نمائش، صدر، لیاری، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گولیمار، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا، شارع فیصل، کلفٹن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور ایم اے جناح روڈ پر بھی بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کاسلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جبکہ 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔




















