Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا راج  ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.5سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے

دوسری جانب ائیرکولیٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں فضا کا معیار بدستور خراب ہے، شہرمیں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے، ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 172 ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آئی کیوائر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔