Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن موسم کیسا رہے گا؟

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ الیکشن والے دن شہرِ قائد کا موسم صاف ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش کراچی میں ہوئی ہے، فیصل بیس میں 75، سرجانی ٹاؤن میں 63 اور قائدآباد کے اطراف میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت اچھی اور تیز بارش ہوئی جبکہ سندھ کے دیگر علاقے ٹھٹھہ، حیدرآباد، نوابشاہ اور جیکب آباد میں بھی بادل خوب برسے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آنے والا ہیوی اسپل نکل چکا ہے، 8 فروری کو کراچی میں موسم صاف ہوگا۔