عام انتخابات والے دن موسم کے حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 7 فروری کو مغربی سندھ اور بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 8 فروری کو ملک کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
8 فروری کو موسم کی صورتحال سے متعلق موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ الیکشن کے روز بارش کے کسی بڑے اسپیل کا امکان نہیں ہے۔




















