محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی مغربی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پسنی، جیوانی، تربت، گوادر، لسبیلہ، پنجگور ودیگرعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔




















