Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرِقائد کے باسیوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے شہرِقائد کے باسیوں کو خوشخبری سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور گر دونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔