Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک اسلام آباد، بلوچستان میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ساٹ ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر ظہیر کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز سارا دن سوموار اور منگل کو اتوار اور منگل کے درمیان اسلام آباد اور پوٹھوہار کے علاقہ میں متلع ابر آلود رہے گا اور وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہے گی، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے

اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیر کیلئے کہیں بھی جانے سے پہلے موسم کے مطابق مکمل تیاری ضرور کرلی جائے۔