محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
سندھ میں 18 سے 20 فروری کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔




















