محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں 25 فروری کو بارش کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، 26فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔




















