موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت مری میں برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کالام منفی تیرہ، استور منفی نو،اسکردومنفی سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس، ہنزہ، مالم جبہ میں منفی پانچ، بگروٹ اورکوئٹہ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں دس، کراچی میں پندرہ اور پشاور میں چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔




















