محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
خضدار، قلات، تربت، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں 29فروری سے 2مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر اور دادو میں بارش کا امکان ہے۔
جامشورو، ٹھٹھہ، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہروفیروز اور نوابشاہ میں بھی بارش متوقع ہے۔




















