Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےتین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، آئندہ تین روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید برف باری کا امکان ہے۔

یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 29 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 29فروری سے 2مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر اور دادو میں بارش کا امکان ہے۔

جامشورو، ٹھٹھہ، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہروفیروز اور نوابشاہ میں بھی بارش متوقع ہے۔