ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش، برفباری جبکہ بیشتر علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اگلی بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان متوقع ہے، جو بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ نظام سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے ۔
اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے اور سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔




















