Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ؟ اہم پیشگوئی ہوگئی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 مارچ سے 7 مارچ تک شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔

 کوئٹہ، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبدین، خاران، گوادر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں معتدل سے شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش، برفباری، بیشتر علاقوں میں پر آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔