Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی انٹری؛ اہم خبر آگئی

شدید بارشوں کے نئے اسپیل سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پانچ سے سات مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ بارش اور برفباری کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت ایک بار پھربڑھ گئی ہے، قلات میں پارہ منفی آٹھ کوئٹہ میں منفی پانچ تک گرگیا۔