Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، ہوائیں شمال مشرق سمت سے چلنے لگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم اس وقت شہر میں شمال مشرق سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں شمال مشرق سے ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سردی کی شدت کل تک برقرار رہے گی جبکہ 6 مارچ سے درجہ حرارت میں اضافے  کا امکان ہے، تاہم شہر میں 9 سے 12 مارچ کے درمیان بارش کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ سے ہفتے کی صبح تک بارش کی پیشگوئی کی تھی، شہر میں بارش کا پہلا دور جمعے کو صبح گیارہ بجے شروع ہوا۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، اورنگی میں ہلکی بارش ہوئی، اس کے علاوہ کھارادر، گلستان جوہر، صفورا، طارق روڈ، پی آئی بی، جمشید روڈ، ماڑی پور، فیڈرل بی ایریا میں بھی بارش ہوئی۔

گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بارش کا سسٹم بتدریج مشرقی کی جانب منتقل ہورہا ہے۔