Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم سرد اور خوشگوار رہے گا۔

 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے، سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی گئی ہے، گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے حکام نے الرٹ جاری کردیا ہے۔