Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نےگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسلا دھار بارشوں کے باعث کیچ اورپنجگور میں برساتی، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

 بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ 13سے14 مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بھی شدید بارش اور چند مقامات پر برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ کل خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔