Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں لاہور اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 2 سے 3 روز مزید موسم گرم رہے گا جس کے بعد سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، کراچی میں آج درجہ حرارت 37ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستانی ہواؤں کی وجہ سے پورے سندھ میں موسم گرم ہوا ہے۔