Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چھور، مٹھی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام میں انتالیس ، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی اور ٹھٹھہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔