کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں کراچی 29 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔




















