کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔




















