کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کل سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ سمیت سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے۔




















