محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو موسم کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی بڑھ گئی، مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں نو سے دس اپریل کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔




















