محکمہ موسمیات نے عید پر بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں 10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور 15 اپریل تک برقرار رہے گا اس دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔




















