Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 26 سے 28 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے بلوچستان میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق 27 اور 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال،مانسہرہ اور کوہستان میں بارشوں اور ان کی وجہ سے  طغیانی آسکتی ہے۔

 بالائی کے پی، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔  بلوچستان، خیر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہوگا۔

 تمام تر موسمیاتی صورتحال سے فصلوں سمیت انسانی جانوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے.