Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مسلسل 5 دن تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 25 تا 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

26 تا 27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران، دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

 اس کے علاوہ 27 تا 29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔