Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چند روز موسم خوشگوار رہنے کے بعد آج ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں اینٹی ایئر سائیکلونک سسٹم کی موجودگی گرمی میں اضافہ کا سبب ہوگی، سسٹم کی موجودگی کے سبب ہواؤں کی سمت تبدیل ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے شہر کا درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی جبکہ گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 تا 5 دن تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں شمال مغربی سمت سے گرم ہوائیں چلے گی۔