Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

کراچی میں شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا، شہر میں درجہ حرارت آج 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔