گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم کل سے موسم کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ شمال مغرب سمت سے 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔




















