Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا جبکہ مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہوں گی۔

انہوں نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔