محکمہ موسمیات نےشدید گرمی کے بعد طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی بڑھنے کے امکان کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 8 تا 10مئی دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، قلات سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، سندھ میں گرمی رہے گی جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔




















