Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کیے جانے کا امکان

شہر قائد میں سورج سوا نیزے پر ہے، آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت کی 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

اس کے علاوہ اندورن سندھ میں بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ و اطراف میں آج درجہ حرارت 45 تا 50 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گرمی کی لہر میں آئندہ ہفتے سے شدت آئے گی، شہر قائد سمیت اندرون سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ اندرون سنڈھ گرمی کی شدت زیادہ ہونے سے لوکل بادلوں کی تشکیل اور پھر بارش ممکن ہے۔