Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیٹ ویو کب تک جاری رہے گی؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

ماہرین نے ہیٹ ویو سے متعلق خبردارکر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو 15 سے 20 دن تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اس سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ ہیٹ ویو 30 مئی تک ختم ہو جائے گی لیکن گرمی میں اضافے کے باعث اس کا دورانیہ طویل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے سے چند دنوں میں ہزاروں افراد لو لگنے سے بیمار ہوئے ہیں، بچوں کو گرمی کی شدید لہر سے بچانے کیلئے جلد ہی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج 28 مئی تا یکم جون تک مری، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔