محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ہیٹ ویو کا آج آخری روز ہے، کل سے شہر میں گرمی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے مطلع جزوی ابو آلود رہنے کا امکان ہے، کل زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔




















