Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہو جائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔