محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی، جھکڑ چلنے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے شمال مشرقی و جنوبی اضلاع، کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم رہے گا، تاہم صوبے کے وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج رات کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔




















