موسمیاتی ماہرین نے مون سون بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے۔ 22 اور 23 جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں 21 جون کو بادل بن سکتے ہیں جبکہ 23 جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔




















