محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا راج ہے، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
قصور اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش شروع ہوتے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی، مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہورکا کہنا ہے کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا۔ بھارت میں پری مون سون کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔




















