Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں مون سون کا آغاز کب ہوگا؟

پاکستان میں مون سون کے آغاز سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں، پاکستان میں مون سون کا آغاز آئندہ ہفتے ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہوسکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔