Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوشیار، خبردار، مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہدایت کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔

تیسرے ہفتے میں بالائی اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے اور ندی نالوں کی صفائی، نکاسی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔