Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی سے پریشان افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گرمی سے پریشان افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خطہ پوٹھوار میں آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،آج رات اسلام آباد میں بارش ہوگی، بارش کے بعد جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شام یا رات کے دوران جنوب مشرقی، زیریں سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔