Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب مون سون کے دوران خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے 14 اضلاع میں درمیانے درجے کا سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے۔