محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق آج سے 7 جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔
جبکہ پنجاب، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔
3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ مٹھی عمرکوٹ سکھر، لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر جبکہ شدید بارش کے باعث روزمرہ کی معمولات زندگی متاثر ہونے اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔




















