محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔
لاہور، اسلام آباد اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش سے دو روز سے جاری حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 8 جولائی تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔




















